:ٹیانشی مارکیٹنگ پلان
ٹیانشی کا مارکیٹنگ پلان اس طرح سے تخلیق کیا گیا ہے تاکہ آپ مضبوط مستحکم اور کامیاب سیلز آرگنائزیشن بنا سکیں اور آپ ٹیانشی کے ڈسڑی بیوٹر کی حیثیت سے اپنی محنت کوششوں اور لگن کا بہترین صلہ حاصل کر سکیں۔
ٹیانشی کی کامیابی بنیادی طور پر ریٹیل سیلز پر انحصار کرتی ہے لیکن آپ کی آمدنی صرف اسی ریٹیل سیل تک محدود نہیں جو آپ خود کرتے ہیں۔
ٹیانشی نہ صرف آپ کے ذاتی کام کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں میں حصہ دار بناتی ہے بلکہ یہ آپ کی آرگنائزیشن میں شامل دوسروں کو حصہ دار بنانے میں مدد گار ہے۔
بطور ڈسٹری بیوٹر آپ ٹیانشی کی معاونت اور مدد سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل کرنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔
ہم اور آپ مل کر صحت و کاروبار کی ترقی اور جائز آمدنی میں اضافے کا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیانشی کے خود مختار ڈسٹری بیوٹر کی حیثیت سے آمدنی حاصل کرنے کے مندرجہ ذیل طریقے ہیں۔
:ریٹیل سیل پرافٹ
ریٹیل اور ڈسٹری بیوٹر کی قیمت کے فرق کے ذریعے
:ڈائریکٹ کمیشن
خریداروں کی رجسٹریشن کے ذریعے
:اِن ڈائریکٹ کمیشن
آپ کے کل گروپ کی سیل کے ذریعے
:لیڈر شپ کمیشن
جوں ہی آپ اپنی پروڈکٹیوسیل ٹیم تخلیق کرتے ہیں۔
:اعزازی ٹائٹل کمیشن
کمپنی کی عالمی سیل کی بنیاد پر
:اسپیشل ایوارڈ کمیشن
کمپنی کے وقتاً فوقتاً اعلان کردہ ایوارڈ کے مطابق
:آٹو شپ کمیشن
آپ کی ماہانہ اوسط خریداری پلان کے مطابق
مندرجہ ذیل کے ذریعے آپ میں کاروباری مواقع اور اُن کے ذریعے آپ کو اپنے ہدف حاصل کرنے کے طریقوں کی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔آپ کا ٹرینر بھی آپ کو اپنےتجربے کی بنا پر رہنمائی فراہم کرے گا۔آپ کو باقائدگی سے میٹنگز اورٹریننگ سیشن مین حصہ لینا چاہیے تاکہ آپ اپنی کاروباری صلاحیتوں کہ بہتر کر سکیں۔
آپ کا مارکیٹنگ پلان پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔
پارٹ ۱
لیڈرشپ ۔ قابلیت اور کمیشن۔
یہ حصہ آپ کو مختلف کمیشنز اور اُس ضروری قابلیت کے مطابق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔کہ کس طرح آپ ایک ٹرینی بیوٹرسے ترقی کرکے علاقائی یا قومی ڈسٹری بیوٹربن سکتے ہیں۔
پارٹ ۲
لیڈرشپ قابلیت اور کمیشن۔
یہ حصہ اُس مزیدآمدنی کے متعلق آپ کو رہنمائی فراہم کرتا ہے جوکہ آپ ایک سینئیرڈسٹری بیوٹر سے ترقی کرکے نیشنل ڈسٹری بیوٹر کی حیثیت سے حاصل کرتے ہیں۔
پارٹ ۳
اعزازی قابلیت اور بونس۔
جونہی آپ عالمی ڈسٹری بیوٹر کا مقام حاصل کرتے ہیں کمپنی آپ کی خدمات کے اعتراف میں آپ کو عالمی سیل میں حصہ دار بناتی ہے۔ یہ حصہ آپ کو رہنمائی فراہم کرتا ہے کی کس طرح آپ اعزازی ڈائریکٹر بن سکتے ہیں۔
پارٹ ۴
آٹوپرسنل کنزمشن پلان۔
یہ حصہ آپ کو رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ کس طرح آپ ماہانہ آٹو پرسنل کنزمشن کے ذریعےاپنی اور اپنی سیل ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر کمیشن حاصل کرسکتے ہیں۔
پارٹ ۵
اسپیشل ریوارڈز۔
یہ حصہ اُن ولولہ انگیزانسینٹیوز کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جن کا کمپنی بہترین سیل کی بنیاد پر وقتاًفوقتاًاعلان کرتی ہے۔
خاص نکات۔
کمیشن کاتعین اورحساب کتاب ماہانہ بینادپرکیاجاتاہے۔
تمام پوائنٹس متعلقہ مہینے کی ۲۶ تاریخ سے اگلے مہینے کی ۲۵ تاریخ تک کی بنیاد پرحاصل کیےجاتےہیں۔نئےمہینےکاحساب ۲۶تاریخ سےآگےشروع ہوگا۔
تمام ڈسٹری بیوٹرزٹیانشی کی مصنوعات کی سیل سے حاصل شدہ رینٹل منافع کے حقدارہوں گے۔
تمام ڈسٹری بیوٹرزٹیانشی کے بزنس میں نئےاہل افراد کو رجسٹرکرنے کے حقدارہوں گے۔
وہ ڈسٹری بیوٹر جو آٹو پرسنل کنزمشن منتخب کرتے ہیں۔وہ ڈائریکٹ کمیشن اور اِن ڈائریکٹ کمیشن حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
پوائنٹس کاحساب کتاب ماہانہ بنیاد پر ہوگااورکمیشن کا اطلاق اگلے ماہ کی ۲۰ تاریخ سےہوگا۔
تمام کیمشن کی ادائیگی چیک کے ذدیعے ہو گی۔
ایک دفعہ آپ جس مخصوص ڈسٹری بیوٹرکادرجہ حاصل کریں گے۔اس درجہ میں کمی نہ ہوگی۔
آپ کے حاصل کردہ پوائنٹس پہلے دن سے جمع ہونے شروع ہوجائیں گےاور ہر ماہ ان کا شمار ہوتارہے گا۔
آپ ٹائینز کی مصنوعات کس طرح سے خریدسکتے ہیں؟
آپ ٹائینزکی مصنوعات اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،لاہور،ملتان،کراچی،چکوال،کشمیر،سرگودھا،گجرخان،فیصل آباد،کوئٹہ اور باقی پاکستان کے تمام شہروں میں موجودکمپنی کی مین برانچوں سے حاصل کرسکتےہیں۔اِن برانچوں کے ایڈریس کی تفصیلات بزنس کِٹ کے شروع میں دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ یہ مصنوعات ہمارے منظور شدہ سٹاکسٹ سے بھی کمپنی کی مقرر کردہ قیمت پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یہ سٹاکسٹ کمپنی کی مقررہ قیمت سے زائد قیمت اپنے گاہکوں سے لینےکے مجاز نہیں ہیں۔ان سٹاکسٹ کے ایڈریس کی تفصیلات مارکیٹنگ پلان کے آخر میں دی گئی ہیں۔
گاہک یہ مصنوعات کمپنی سے رجسٹرہوئے بغیربھی خرید سکتے ہیں لیکن اگر وع ڈسکاونٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کمپنی کے ساتھ رجسٹریشن ضروری ہے۔
ہمارے رجسڑیشن فارم کو مکمل طور پر پُرکرناضروری ہے (جیسا کہ تمام مشہور ہسپتالوں،اداروں،کلبون اور شاپنگ مال میں ہوتا ہے) اور یہ رجسٹریشن ہماری مین برانچوں اور سٹاکسٹ کے پاس انتہائی معمولی رجسٹریشن فیس (۱۱۵۰ روپے) میں ممکن ہے۔
کمپنی کی پالیسی کے مطابق گاہک اگر مطمئن نہ ہوتواپنی خرید کردہ مصنوعات سات یوم تک واپس کر سکتا ہے۔ (بشرط کہ اسکی خرید کردو مصنوعات اصلی شکل وصورت، پیکنگ اور قابل فروخت حالت میں واپس کی جائیں) ۔
ٹیانشی کا مارکیٹنگ پلان
ہمیں اپنے خوابوں کی
تکمیل کا راستہ بتاتا ہے